ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سال 2017-18میں تقریبا 30 فیصد ٹرینیں تاخیرسے چلیں، بتائی یہ وجہ

سال 2017-18میں تقریبا 30 فیصد ٹرینیں تاخیرسے چلیں، بتائی یہ وجہ

Sat, 05 May 2018 11:22:59    S.O. News Service

نئی دہلی،04؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بھارتی ریلوے کے لئے ٹرینوں کی آمدورفت کے معاملے میں مالی سال 2017-18 گزشتہ تین سالوں کے مقابلے میں سب سے خراب رہا، جبکہ تقریبا 30فیصد ٹرینیں اپنے طے شدہ وقت سے تاخیر سے چلیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2017 اور مارچ 2018 کے درمیان 71.39 فیصد ٹرینیں وقت پر چلیں جو 2016-2017 کے 76.69 فیصد کے مقابلے 5.30 فیصد کم تھا۔سال 2015-16 میں 77.44 فیصد ٹرینیں اپنے طے شدہ وقت پر چلی تھیں۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال ریلوے کی طرف سے دیکھ بھال کے کئی کام کئے جانے کی وجہ سے ٹرینیں وقت پر نہیں چلیں۔ سال 2016-17میں ریلوے نے 2,687 سائٹس پر 15 لاکھ سے زائد بحالی کے کام کئے جس سے میل اور ایکسپریس ٹرینوں کے آپریشنل میں تاخیر ہوئی۔ریلوے وزارت (میڈیا اور مواصلات)کے ڈائریکٹر راجیش دت واجپئی نے کہاکہ ہم سیکورٹی سے سمجھوتہ کئے بغیر اور پٹریوں کو اپ گریڈ کرکے ٹرینوں کے آپریشنل بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


Share: